:جدید خبریں
  • انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن نے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کو ویب سائیٹ اور کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا عطیہ دیا مزید پڑہیں

  • آپ آن لائن شکایت درج کروا سکتے ہیں، اور اپنی شکایت کا سٹیٹس 8999 پر ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں

وفاقی محتسب سکرٹیریٹ - کام کرنے کی جگہ پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ

عورتوں کو عزت /آزادی کے ساتھ کام کرنے کے حق کی تکمیل کے تناظر میں، حکومت عورتوں کو کام کرنے والی جگہ پر ایسا محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔جوہراسیت ،بد سلوکی، اور دہشت سے پاک ہو۔پارلمینٹ کے اس ایکٹ [کام کرنے کی جگہ پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا قانون 2010 ]اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جس کا نفاذ مارچ 2010سے ہو گیاہے۔


یہ[ ایکٹ] آئین پاکستان میں دیئے گئے مردوں اور عورتوں کو روزگار کے برابر مواقع مہیا کرنے، اور بلا تفریق روزی کمانے کے حقوق کے اصولوں کی بیناد پر بنایا گیا ہے۔یہ[ ایکٹ] حکومت کے اعلی بین الااقوامی معیار ، عورتوں کو بااخیتار بنانے اورانکے ارادوں کو منظم کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ایکٹ انسانی حقوق کے منشور ،خواتین کے ساتھ امیتازی سلوک کی تمام اقسام کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن اور مزدوروں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی ادارہ محنت کے کنونشن ،110, اور111،کی پاسداری کرتا ہے۔یہ ایکٹ اسلام اور دیگر مذاہب جو خواتین کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں کے اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔


اس ایکٹ کے تحت تمام پبلک اور پرائیویٹ اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عورتوں کے کام کرنے کے ماحول کو سازگار بنانے کے لئے اپنا اندرونی ضابطہ اخلاق اپنائے اور شکایات سیل بنائے۔اور یہ آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنائے اور اسکے ساتھ اس ایکٹ کے ضابطہ اخلاق کو انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ بنائے۔انتظامیہ اس ضابطہ اخلاق کی نقول کو کام کرنے کی نمایاں جگہ پر آویزاں کریگی۔ اس حصے [دفعہ] پر، عمل نہ کرنے کی صورت میں /ناکامی کی صورت میں آجر کو ایک لا کھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے،لیکن یہ کسی صورت میں 25 ہزار روپے سے کم نہ ہو گا۔ اس ایکٹ کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے میں تمام سٹیک ہولڈر کے تعاون کی منتظر ہوں۔



:ہراساں کرنے کی تعریف


خوف وہراس سے مراد ،کوئی ناخوش گوار جنسی تعلق، جنسی میلان کی استدعا کرنا یا کوئی زبانی یا تحریر ی مراسلت یا کوئی جنسی نوعیت کے اقدام یا جنسی تذلیل جیسا رویہ مراد ہے۔کام کی انجام دہی میں مداخلت کا سبب بننا یا نا موافق اور جارحانہ ماحول پیدا کرنا، یا مذکورہ بالا تقا ضے پورا نہ کرنے پر مستغیت کو سزا د ینے کی کو شش کرنا، یا ملازمت کو اس فعل سے مشروط کرنا۔

شکایت تلاش کریں

جدید خبریں

  • پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے انسداد حراسیت کی ویب سائٹ اور'سی آئی ایم ایس' کا افتتاح کیا. انہوں نے تمام آلات جو کہ 'سی آئی ڈی اے', گورنمنٹ آف کینیڈا کی گرانٹ کے طور پر موصول ہوئے تھے وہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے چیئرمین کے حوالے کیے

  • پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے انسداد حراسیت کی ویب سائٹ اور'سی آئی ایم ایس' کا افتتاح کیا. انہوں نے تمام آلات جو کہ 'سی آئی ڈی اے', گورنمنٹ آف کینیڈا کی گرانٹ کے طور پر موصول ہوئے تھے وہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے چیئرمین کے حوالے کیے

اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ تمام معلومات خفیہ ہیں